منگلورو 24 / اکتوبر (ایس او نیوز) ٹول گیٹ ہوراٹا سمیتی نے اعلان کیا ہے کہ سورتکل گیٹ ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے 28 اکتوبر سے غیر معینہ مدت تک کے لئے احتجاجی مظاہرا شروع کیا جائے گا ۔
ہوراٹا سیمتی کے کنوینر منیر کاٹیپلا کی طرف سے آج پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منتخب عوامی نمائندوں اور سرکاری افسران کی طرف سے ٹول گیٹ ہٹانے کے لئے بار بار مہلت طلب کرنے کی وجہ سے ان کے اصل مقاصد اور ارادوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو جو پرامن مظاہرا اور محاصرہ ہوا تھا اس ضمن میں بی جے پی ایم ایل اے اور ایم پی کی پشت پناہی سے ہوراٹا سمیتی کے خلاف ٹول کانٹراکٹر کے توسط سے پولیس اسٹیشن میں دو معاملے درج کروائے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا ٹول گیٹ کے خلاف پرامن مہم چلائی جارہی ہے اور یہ مہم کسی قیمت پر نہیں رکے گی ۔